فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع
تلاش کریں:
زکوٰۃ مصرف کرنے کے مقامات ←
→ تجارت کے مال پر زکوٰۃ واجب ہونے کے خصوصی شرائط
جن مقامات میں زکوٰۃ دینا مستحب ہے
مسئلہ 2582: اناج اور دالیں اور اس جیسی چیز جو زمین سے اگتی ہے[306]{ FR 4898 } خواہ پیمانے سے بیچے جانے والا ہو یا وزن کیا جاتا ہو جیسے چنا، ماش، راجما، چاول، مكئی، جوار،تِل اور اس کے مانند ان کی زکوٰۃ ادا کرنا مستحب ہے لیکن سبزیجات جیسے (Parsley) پالک، دھنیا، پودینا، تلسی اور اسی طرح خربوزہ، کھیرا اور اس طرح کی چیزوں کی زکوٰۃ مستحب نہیں ہے۔
مسئلہ 2583: اگر نابالغ بچے یا دیوانے کا شرعی ولی ان کے مال سے خود ان کے لیے تجارت کرے تو مستحب ہے کہ تجارت كا مال کی زکوٰۃ واجب ہونے کے شرائط ہوتے ہوئے ان کے مال سے ادا کرے۔
مسئلہ 2583: اگر نابالغ بچے یا دیوانے کا شرعی ولی ان کے مال سے خود ان کے لیے تجارت کرے تو مستحب ہے کہ تجارت كا مال کی زکوٰۃ واجب ہونے کے شرائط ہوتے ہوئے ان کے مال سے ادا کرے۔
[306] قابلِ ذکر ہے کہ گندم اور جو کی زكوٰۃ شرائط کے موجود ہونے کی صورت میں واجب ہے۔