فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع
تلاش کریں:
غیبت ←
→ شرط لگانا اور جوا
شطرنج اورجوے کے دوسرے آلات
مسئلہ 2260: شطرنج اور بیکگیمان (backgammog) حرام ہے، خواہ شرط لگانے کے ساتھ یا بغیر شرط لگانے کے جیسے تفریح، سرگرمی، اور ہوش کو بڑھانے کے لیے کھیلا جائے اور جوے کے دوسرے آلات جیسے تاش شرط لگانے کے ساتھ حرام ہے اور بغیر شرط لگائے احتیاط لازم کی بنا پر جائز نہیں ہے اور جوے کے آلات کے علاوہ دوسری چیزوں کا کھیلنا اگر شرط لگانے کے ساتھ ہو تو حرام ہے اور بغیر شرط لگائے بذات خود جائز ہے۔
مسئلہ 2261: جوے کے آلات کی تجارت اور خرید و فروش حرام ہے اور اسی طرح ان کا بنانا اور بنانے کی اجرت لینا بھی حرام ہے اور کسی جگہ کو جوے کے آلات سے کھیلنے کے لیے کرایے پر دینا حرام اور باطل ہے بلکہ اگر جوا کھیلنے سے روکنے اور نہی از منکر کرنے کے لیے جوے کے آلات کو ختم کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہ ہو تو اس کو ختم اور محو کرنا واجب ہے البتہ اگر جوے کے آلات کسی دوسرے کی ملکیت ہوں تو احتیاط واجب کی بنا پر اسے ختم اور محو کرنے کے لیے حاکم شرع سے اجازت لی جائے۔
مسئلہ 2262: کمپیوٹر پر جوے کے آلات سے بغیر شرط کے کھیلنا اگر مقابل میں کوئی دوسرا شخص ہو جس کے ساتھ کھیلے تو گویا خود اس کے آلات سے کھیلنے کے مانند ہے اور اگر سامنے والا خود کمپیوٹر ہو تو احتیاط لازم کی بنا پر جائز نہیں ہے۔
مسئلہ 2263: ایسے آلات کے ذریعے کھیلنا جس کے بارے میں انسان نہیں جانتا کہ فی الحال جوے میں شمار کیا جاتا ہے یا نہیں اور پہلے بھی جوے کے آلات میں سے نہیں تھا شرط لگائے بغیر بذات خود حرج نہیں ہے، لیکن اگر پہلے جوے کے آلات میں سے تھا اور ابھی شک رکھتا ہے کہ لوگوں کے درمیان جوے کے آلات ہونے سے ختم ہو ایا نہیں تو کھیلنا جائز نہیں ہے۔ ( ان تفصیلات کے ساتھ جو پہلے بیان کی گئیں)۔