مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

حرام روزے ← → روزے کی قسمیں

مستحب روزے

مسئلہ 2122: حرام اور مکروہ روزوں کے علاوہ سال کے تمام ایام کا روزہ جو آئندہ ذكر کیا جائے گا مستحب ہے اور بعض دنوں کےلیے زیادہ تاكید کی گئی ہے من جملہ:

1
۔ ہر مہینے کے پہلی اور آخری جمعرات اور مہینے کی دس تاریخ کے بعد پہلے بدھ کا روزہ اور اگر کوئی انہیں نہ بجا لایا ہو تو مستحب ہے کہ قضا کرے، چنانچہ بالکل نہ رکھ سکتا ہو تو مستحب ہے ہر دن کے لیے ایک مد طعام (تقریباً 750 گرام) گیہوں، جو، روٹی یا اس جیسی چیز یا 6/12 چنے کے برابر سکہ دار[200]چاندی (ایک درہم) فقیر کو دے۔

2
۔ ہر مہینہ کی تیرہ، چودہ اور پندرہ تاریخ۔

3
۔ تمام ماہ رجب اور شعبان بلکہ ان دو مہینے کے بعض دن گرچہ ایک ہی دن ہو۔

4
۔ عید نوروز کے دن۔

5
۔ شوال کی چار سے نو تاریخ تک۔

6
۔ ذی القعدہ کی پچیس اور انتیس تاریخ ۔

7
۔ ذی الحجہ کی پہلی تاریخ سے نویں (عرفہ کا دن) تاریخ تک، مگر استثنائی مقام جو مکروہ روزے میں ذکر کئے جائیں گے۔

8
۔ عید غدیر کے دن (18 ذی الحجہ)۔

9
۔ مباہلہ کے دن (24 ذی الحجہ)۔

10
۔ محرم کی پہلی ، تیسری اور ساتویں تاریخ۔

11
۔ پیغمبر اکرم ﷺ کی ولادت کے دن (17 ربیع الاول) ۔

12
۔ جمادی الاولیٰ کی پندرہ تاریخ۔

13
۔ پیغمبر اکرم ﷺ کے مبعث کے دن (27 رجب) ۔

[200] اس زمانے میں جب کہ سکہ دار چاندی رائج نہیں ہے تو سکہ دار ہونا لازم نہیں ہے۔
حرام روزے ← → روزے کی قسمیں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français