مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

مستحب روزے ← → مستحبی روزے کے خاص احکام

روزے کی قسمیں

مسئلہ 2121: روزے کی چار قسمیں ہیں:

الف: واجب روزہ

ب: مستحب روزہ

ج: حرام روزہ

د: مکروہ روزہ

لیکن واجب روزے کی چند قسمیں ہیں وہ من جملہ مندرجہ ذیل مقامات ہیں:

1
۔ ماہ رمضان کا روزہ

2
۔ قضا روزہ

3
۔ کفارے کا روزہ

4
۔ وہ روزہ جو نذر، عہد یا قسم کی وجہ سے واجب ہو ا ہو۔

5
۔ وہ روزہ جو اجیر ہونے یا کسی عقد (معاملہ) کے ضمن میں شرط کرنے کی وجہ سے واجب ہو گیا ہے۔

6
۔ وہ روزہ جو حج تمتع کی قربانی کے بدلے میں ہو جس کی تفصیل مسئلہ نمبر 2097 میں ذکر کی گئی۔

7
۔ اعتکاف کے ایام میں تیسرے دن کا روزہ۔
مستحب روزے ← → مستحبی روزے کے خاص احکام
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français