فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع
تلاش کریں:
والد کے ماہ رمضان کے قضا روزے (کہ احتیاط لاز م کی بنا پر بڑے بیٹے پر واجب ہے) ←
→ روزے کا کفارہ
کفارے کے دوسرے احکام
مسئلہ 2089:جس شخص پر ہر دن کے لیے ایک مد طعام بعنوان کفارہٴ تاخیر یا فدیہ فقیر کو دینا لازم ہے تو وہ چند دن کا کفارہ یا فدیہ ایک فقیر کو دے سکتا ہے۔
مسئلہ 2090: اگر انسان ماہ رمضان کے روزے کی قضا بجالانے میں چند سال تاخیر کرے لازم ہے کہ قضا بجالائے اور پہلے سال میں تاخیر کی وجہ سے ہر دن کے لیے ایک مد طعام فقیر کو دے اور بعد کے چند سال تاخیر کے لیے کفارہ واجب نہیں ہے ۔ [196]
مسئلہ 2091: ضروری ہے کہ روزے کا کفارہ بجالانے میں تاخیر نہ کرے لیکن فوراً انجام دینا لازم نہیں ہے۔
مسئلہ 2092: اگر کفارہ یا فدیہ انسان پر واجب ہو اور اسے چند سال نہ بجا لائے تو اس پر کسی چیز کا اضافہ نہیں ہوگا۔
مسئلہ 2093: اگر کسی معین دن روزہ رکھنے کے لیے نذر کرے چنانچہ اس دن جان بوجھ کر اپنا روزہ باطل کرے تو لازم ہے کہ کفارہ دے اور اس کا کفارہ نذر اور کفاروں کے احکام کی فصل میں ذكر كیا جائے گا۔

[196] مثال کے طور پر جو شخص ایک قضا روزہ رکھتا تھا اور اس کے بجالانے میں پانچ سال تاخیر کی ہو توا یک کفارہٴ تاخیر (ایک مد طعام) ادا کرنا اس پر واجب ہے اور پانچ سال تاخیر کرنے کے لیے پانچ کفارہٴ تاخیر واجب نہیں ہے۔