مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

قضا روزے کے احکام ← → مبطلات روزہ کے احکام

وہ چیزیں جو روزے دار کے لیے مکروہ ہیں

مسئلہ 2032: روزے دار کے لیے چند چیزیں مکروہ ہیں من جملہ:

1
۔ پورے سر کو پانی میں ڈبونا کہ یہ کام روزے کو باطل نہیں کرتا لیکن شدید کراہت رکھتا ہے اور احتیاط مستحب ہے کہ اس کام کو ترک کرے۔

2
۔ آنکھ میں دوا ڈالنا، سرمہ لگانا اگر اس کا مزہ یا بو حلق تک پہونچ جائے۔

3
۔ ہر اس کام کو انجام دینا جو کمزوری کا باعث ہو جیسے خون نکالنا، حمام جانا۔

4
۔ ناک میں دوا ڈالنا اگر یہ نہ جانتا ہو کہ حلق تک پہونچ جائے گا لیکن اگر معلوم ہو کہ حلق تک پہونچ جائے گا تو جائز نہیں ہے۔

5
۔ خوشبو دار گھاس کو سونگھنا ، لیکن روزے میں عطر کا استعمال جائز ہے مکروہ نہیں ہے۔

6
۔ عورت کا پانی میں بیٹھنا۔

7
۔ شیاف (suppository) کا استعمال ۔

8
۔ بدن پر موجود لباس کا تر کرنا۔

9
۔ دانت کا اکھڑوانا اور ہر وہ چیز جس سے منھ سے خون آئے۔

10
۔ تر لکڑی سے مسواک کرنا۔

11
۔ بے وجہ پانی یا کسی اور سیال چیز کا منھ میں ڈالنا۔

12
۔ انسان منی خارج کرنے کا قصد کئے بغیر کوئی ایسا کام کرے جس سے اس کی شہوت بھڑکے۔
قضا روزے کے احکام ← → مبطلات روزہ کے احکام
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français