فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع
تلاش کریں:
سجدہٴ سہو کے دوسرے احکام ←
→ سجدہٴ سہو کے مستحب مقامات(احتیاط مستحب)
سجدہٴ سہو انجام دینے کا طریقہ
مسئلہ 1524: سجدہٴ سہو کا طریقہ یہ ہے کہ انسان نماز کے بعد فوراً قربت کی نیت سے سجدہٴ سہو کرے یعنی پیشانی کو احتیاط لازم کی بنا پر ایسی چیز جس پر سجدہ صحیح ہے رکھے اور احتیاط مستحب کی بنا پر سجدے کے دوسرے مقامات کو اس دستور کے مطابق جو نماز کے سجدے میں گزر گیا زمین پر رکھے اور ذکر پڑھنا لازم نہیں ہے گرچہ احتیاط مستحب ہے کہ ذکر پڑھے اور بہتر ہے یہ ذکر پڑھے:"بِسْمِ اللّهِ وَبِاللّهِ، السَّلامُ عَلَیْكَ اَیُّهَا النَّبیُّ وَرَحْمَةُ اللّهِ وَبَرَكاتُهُ "پھر سر سجدے سے اٹھائے اور دوبارہ سجدے میں جائے اور دوسرے سجدے میں بھی بہتر ہے اوپر والے ذکر کو پڑھے اور پھر بیٹھے اور تشہد اور سلام پڑھے اور تینوں سلام کو پڑھ سکتا ہے گرچہ آخری سلام پر بھی اکتفا کر سکتا ہے یعنی کہے: "السَّلامُ عَلَیْكُمْ " اور بہتر ہے اس حالت میں "وَ رَحْمَةُ اللّهِ وَبَرَكاتُهُ" کا بھی اضافہ کرے۔
مسئلہ 1525: سجدہٴ سہو میں پہلے سجدے سے پہلے تکبیر کہنا لازم نہیں ہے گرچہ احتیاط مستحب ہے اور اسی طرح با وضو یا غسل یا قبلہ رُخ ہونا یا شرم گاہ کا چھپانا یا عورتوں کے لیے اپنے سر اور بدن کا چھپانا نماز گزار کا بدن یا پیشانی کی جگہ پاک ہونا لازم نہیں ہے اور وہ مقامات جو نماز گزار کے لباس میں شرط ہیں اس کے لباس میں شرط نہیں ہے اور دو سجدے کے درمیان سیدھا بیٹھنا بھی لازم نہیں ہے، گرچہ ان چیزوں کی رعایت کرنا احتیاط مستحب ہے۔