فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع
تلاش کریں:
مبطلات نماز ←
→ سجدہٴ شکر
نماز کے مکروہات
مسئلہ 1340: مندرجہ ذیل مقامات نمازمیں مکروہ شمار کئے گئے ہیں:
1۔ نماز گزار نماز میں چہرے کو تھوڑا دائیں یا بائیں طرف اس طرح سے موڑے کہ یہ نہ کہیں کہ قبلہ سے منھ پھیر لیا ہے۔
2۔ نماز گزار واجب نماز کی ایک رکعت میں حمد کے بعد دو سورہ پڑھے، مگر وہ مقامات جو مسئلہ نمبر 1160 میں استثنا كیے گیے ہیں۔
3۔ نماز میں پلکوں کو ایک دوسرے پر رکھے یا آنکھوں کو دائیں یا بائیں طرف گھمائے۔
4۔ داڑھی اور ہاتھ سے کھیلے۔
5۔ ناخن کو چبائے۔
6۔ داڑھی کے بال کو دانت سے چبائے۔
7۔ انگلیوں کو ایک دوسرے میں داخل کرے یا انگلیوں کو پھوڑے۔
8۔ آب دہن کو باہر نکالے۔
9۔ ناک کا پانی نکالے (ناک صاف کرے)۔
10۔ خمیازہ (جمائی) لے البتہ اگر حرف نکلنے کا باعث نہ ہو۔
11۔ مرد دونوں قدموں کو قیام کی حالت میں ایک دوسرے سے ملاکررکھے۔
12۔ انگوٹھی کے نقش ، قرآن یا کتاب جو اس کے مقابل میں ہے یا ہر وہ چیز جو اس کو اپنے میں مشغول کرے اس کی طرف نگاہ کرے۔
13۔ حمد اور سورہ یا ذکر پڑھتے وقت کسی کی بات سننے کے لیے خاموش ہو۔
14۔ حدیث نفس (خود سے بات) کرے اور اپنے ذہن میں دنیوی امور کو مرتب کرے۔
15۔ اور ہر وہ کام جو خشوع اور خضوع کو ختم کرے مکروہ ہے۔
مسئلہ 1341: جب انسان کو نیند آرہی ہو یا پیشاب اور پاخانہ کرنے کی حاجت محسوس کر رہا ہو تو نماز پڑھنا مکروہ ہے اور اس کے علاوہ بھی دوسرے مکروہات ہیں جو دوسری کتابوں میں تفصیل سے بیان کئے گئے ہیں۔