مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

تعقیبات نماز ← → نماز کا قنوت

نماز کا ترجمہ

1۔سورہٴ حمد کا ترجمہ

1
۔ "بِسْمِ اللهِ‏ الرَّحْمٰنِ الرَّحیمِ " "بِسْمِ اللهِ" ’’یعنی‘‘ ابتدا کرتا ہوں خدا کے نام سے" وہ ذات جو تمام کمالات كی حامل ہے اور ہر طرح کے نقص سے منزہ ومبرّا ہے اور عقلیں اس کے بارے میں متحیر ہیں۔

"الرَّحْمٰنِ الرَّحیمِ ’’یعنی‘‘ اس کی رحمت وسیع اور بے انتہا ہے اور دنیا میں مومن اور کافر دونوں کے شامل حال ہے اور آخرت میں مؤمنین سے مخصوص ہے۔"

"اَلْحَمْدُ لِلّهِ رَبِّ الْعالَمینَ ’’یعنی‘‘ حمد و ثنا اس خداوند متعال سے مخصوص ہے جو تمام موجودات کا پالنے والا ہے۔‘‘

"اَلرَّحْمٰنِ الرَّحیمِ اس کا معنی ذکر کیا جا چکا۔

"مالِكِ یوْمِ الدّینِ ’’یعنی‘‘ وہ قادر ذات جو قیامت کے دن کا اختیار رکھتی ہے۔‘‘

"إیاكَ نَعْبُدُ وَإیاكَ نَسْتَعینُ’’یعنی‘‘ فقط تیری عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ سے مدد مانگتے ہیں"

"اِهْدِنا الصِّراطَ الْمُسْتَقیمَ ’’یعنی‘‘ مجھے سیدھے راستے كی ہدایت فرما (کہ وہ دین اسلام ہے)۔‘‘

’’صِراطَ الَّذینَ اَنْعَمْتَ عَلَیهِمْ‘‘ ’’یعنی‘‘ ان کے راستے پر جن کو نعمتیں دی ہیں (کہ وہ لوگ پیغمبر اور ان کے جانشین اور شہدا اور صدیقین اور خداوند متعال کے صالح اور شائستہ بندے ہیں)۔ "

"غَیرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیهِمْ وَلاَ الضّالّینَ ’’یعنی‘‘ نہ ایسے لوگوں کے راستے پر جن پر غضب کیا ہے اور نہ ان کے راستے پر جو گمراہ ہیں۔

2
۔ سورہٴ توحید کا ترجمہ (سورہٴ قُلْ هُوَ اللهُ‏ اَحَدٌ)

"بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحیمِ " اس کا معنی ذکر کیا جا چکا ۔

"قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ ’’یعنی‘‘ کہو :اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہ اللہ خدائے یکتا ہے۔

"اللهُ‏‏ الصَّمَدُ ’’یعنی‘‘ وہ خدا جو تمام موجودات سے بے ضرورت ہے اور سب اس کے ضرورت مند ہیں۔"

"لَمْ یلِدْ وَلَمْ یوْلَدْ ’’یعنی‘‘ فرزند نہیں رکھتا اور کسی کا فرزند نہیں ہے۔"

"وَ لَمْ یكُنْ لَهُ كُفُواً اَحَدٌ ’’یعنی‘‘ اُس کا کوئی شبیہ اور ہمتا نہیں ہے‘‘۔

3
۔ ذکر رکوع و سجود اور وہ اذکار جو اس کے بعد مستحب ہیں ان کا ترجمہ

"سُبْحانَ رَبِّیَ الْعَظیمِ وَبِحَمْدِهِ ’’یعنی‘‘ میرا عظیم پروردگار ہر عیب اور نقص سے منزہ ہے اور میں اس کی تعریف میں مصروف ہوں۔"

"سُبْحانَ رَبِّیَ الْأَعْلیٰ وَبِحَمْدِهِ ’’یعنی‘‘ میرا پروردگار جو ہر چیز سے بلند ہے ہر عیب اور نقص سے پاک اور منزہ ہے اور میں اس کی تعریف میں مصروف ہوں"

" سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ’’یعنی‘‘ خدا سنے اور قبول کرے اس کی حمد وثنا کو جو اس کی تعریف کرتا ہے"

"اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبّی وَاَتُوْبُ اِلَیهِ ’’یعنی‘‘ طلب مغفرت کرتا ہوں اُس خداوند متعال سے جو میرا پالنے والا ہے اور میں اس کی طرف توبہ اور رجوع کرتا ہوں۔"

"بِحَوْلِ اللهِ وَقُوَّتِهِ اَقُوْمُ وَاَقْعُدُ ’’یعنی‘‘ خداوند متعال کی مدد اور قوت سے کھڑا ہوتا اور بیٹھتا ہوں۔"



4
۔ قنوت کا ترجمہ

" لا اِلهَ‌ إلَّا اللهُ ‌الْحَلیمُ ‌الْكَریمُ ’’یعنی‘‘ کوئی خدا عبادت کے لائق نہیں ہے مگر خداوند یکتا جو صاحب حلم اور کرم ہے۔"

"لا إِلهَ إلَّا اللهُ ‌‏الْعَلیُّ‌ الْعَظیٖمُ ’’یعنی‘‘ کوئی خدا عبادت کے لائق نہیں ہے مگر خداوند یکتا جو بلند برتر اور بڑا ہے۔"

"سُبْحانَ اللهِ رَبِّ السَّمٰواتِ السَّبْعِ ورَبِّ الْأَرَضینَ السَّبْعِ ’’یعنی‘‘ پاک و منزہ ہے وہ خداوند جو سات آسمانوں کا پروردگار اور سات زمینوں کا پروردگار ہے۔"

"وَما فیهِنَّ وَما بَینَهُنَّ و رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظیمِ ’’یعنی‘‘ ہر اس چیز کا پروردگار ہے جو زمینوں اور آسمانوں اور ان کے درمیان میں ہے اور عرش عظیم کا پروردگار ہے۔"

"وَالْحَمْدُ لِلّهِ رَبِّ الْعالَمینَ ’’یعنی‘‘ حمد و ثنا اس خداوند متعال سے مخصوص ہے جو تمام عالمین کا پالنے والا ہے۔"



5
۔ تسبیحات اربعہ کا ترجمہ

"سُبْحانَ اللهِ وَالْحَمْدُلِلّهِ وَلا اِلهَ إلَّا اللهُ وَاللهُ اَكْبَرُ " ’’یعنی‘‘ خداوند متعال پاک اور منزہ ہے اور حمد و ثنا اس سے مخصوص ہے اور کوئی خداعبادت کے لائق نہیں ہے مگر خداوند متعال اور وہ اس سے بڑا ہے کہ اس کی توصیف کی جائے"۔



6
۔ نماز كے تشہد اور سلام کا ترجمہ

"اَلْحَمْدُ لِلّهِ، اَشْهَدُ اَنْ‌لا اِلهَ إلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَریكَ لَهُ" ’’یعنی‘‘ حمد و ثنا پروردگار سے مخصوص ہے اور گواہی دیتا ہوں کہ کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے جز اس خداوند متعال کے جو یکتا ہے اور شریک نہیں رکھتا۔"

"وَ اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ " ’’یعنی‘‘ گواہی دیتا ہوں محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔"

"اللَّهُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ" ’’یعنی‘‘ خدا یا! رحمت نازل کر محمد صلی اللہ علیہ وا ٓلہ و سلم اور ان کی آل پر!۔"

"وَ تَقَبَّلْ شَفاعَتَهُ و ارْفَعْ دَرَجَتَهُ" ’’یعنی‘‘ پیغمبر کی شفاعت کو قبول کر اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے درجات کو اپنے نزدیک بلند فرما"

"السَّلامُ عَلَیكَ اَیُّهَا النَّبیُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ" ’’یعنی‘‘ درود و سلام ہو آپ پر اے پیغمبر رحمت صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اور خدا کی برکات آپ پر نازل ہو"

"السَّلامُ عَلَینا وَعَلی عِبادِ اللهِ‏ الصّالِحینَ " ’’یعنی‘‘ درود و سلام ہو خداوند متعال کی طرف سے ہم نماز گزار اور اس کے تمام شائستہ بندوں پر"

"السَّلامُ عَلَیكُمْ وَرَحْمةُ اللهِ وَبَركاتُهُ" ’’یعنی‘‘ درود و سلام اور خداوند متعال کی رحمت اور تمام برکت تم پر ہو۔"

احتیاط مستحب ہے کہ ان دو سلام میں اجمالی طور پر ان لوگوں پر سلام کرنے کا قصد رکھتا ہو جن کو شریعت مقدس اسلام میں ان دوسلام میں قصد کیا گیا ہے، گرچہ بعض روایات سے یہ استفادہ ہوتا ہے کہ وہ دائیں اور بائیں طرف کے دو فرشتے اور مؤمنین ہیں۔
تعقیبات نماز ← → نماز کا قنوت
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français