مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

9۔ نماز کا سلام ← → 8۔ تشہد

تشہد کے مستحبات

مسئلہ 1307: تشہد کی حالت میں چند چیزوں کو مستحب شمار کیا گیا ہے:

1
۔ بائیں ران پر بیٹھے اور دائیں پیر کے اوپری حصے کو بائیں پیر کے تلوے پر رکھے کہ جسے تورّک کہا جاتا ہے۔

2
۔ ہاتھوں کو رانوں پر رکھے اور انگلیوں کو ایک دوسرے سے ملاکر رکھے ۔

3
۔ اپنے دامن پر نگاہ کرے (مراد پیر کی دو رانوں کا وہ حصہ ہے جو زانو کے اوپر ہے)۔

4
۔ تشہد سے پہلے کہے: "الْحَمْدُ لِلهِ" یا کہے: "بِسْمِ اللهِ‏ وَبِاللهِ وَالْحَمْدُ لِلّهِ وَخَیرُ الْأَسْماِ لِلّهِ" یا کہے :"بِسْمِ اللهِ وَبِاللهِ وَالأَسْماُ الحُسْنٰی كُلُّها لِلّهِ"

5
۔ پہلے تشہد میں صلوات کے بعد کہے: "وَتَقَبَّلْ شَفاعَتَهُ وَارْفَعْ دَرَجَتَهُ "

6
۔ بعد کی رکعت کے قیام کے لیے کھڑے ہوتے وقت کہے: "بِحَوْلِ اللهِ وَقُوَّتِهِ أَقُوْمُ وَأَقْعُدُ" یا کہے: "بِحَوْلِ اللهِ وَقُوَّتِهِ أَقُوْمُ وَأَقْعُدُ وَأَرْکَعُ وَأَسْجُدُ"

مسئلہ 1308: مستحب ہے عورتیں تشہد پڑھتے وقت دونوں پیر کی رانوں کو ملا کر رکھیں ۔
9۔ نماز کا سلام ← → 8۔ تشہد
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français