مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

8۔ تشہد ← → قرآن کے واجب سجدہ کی کیفیت

سجدہٴ تلاوت قرآن کے مستحب مقامات

مسئلہ 1304: گیارہ مقام میں سجدہٴ تلاوت کا انجام دینا مستحب شمار کیا گیا ہے:

1
۔ سورہٴ مبارکہ اعراف جب عبارت"وَلَهُ يَسْجُدون" آیت206 پر پہونچے؛ سورهٴ مبارکه رعد جب عبارت "بِالغُدُوِّ وَالآصالِ" آیت15 پر پہونچے ؛ سورهٔ مبارکه نحل، جب عبارت "وَ یَفعَلُونَ ما یُؤمَرُونَ" آیت50 پر پہونچے؛ سوره‌ٴ مبارکه اسرا، جب عبارت "وَ یَزیدُهُم خُشُوعاً" آیت109 پر پہونچے؛ سورهٔ مبارکه مریم، جب عبارت "وَ خَرّوا سُجَّداً وُ بُکِیّاً" آیت58 پر پہونچے؛ سوره‌ٴ مبارکه حج، جب عبارت "یَفعَلُ ما یَشاُ" آیت18 پر پہونچے ؛ سوره‌ٴ مبارکه حج، جب عبارت "افعَلُوا الخَیرَ" آیت77 پر پہونچے؛ سورهٔ مبارکه فرقان، جب عبارت "وَزادَهُم نُفُوراً"آیت60 پر پہونچے؛ سوره‌ٴ مبارکه نمل، جب عبارت "رَبِّ العَرشِ العَظیمِ" آیت26 پر پہونچے؛ سوره ٔمبارکه ص، جب عبارت "وَخَرَّ راکِعاً وَأنابَ" آیت24 پر پہونچے اور سوره‌ٴ مبارکه انشقاق، جب عبارت "لایَسجُدُونَ" آیت21 پر پہونچے۔ بلکہ بہتر ہے کہ ہر اس آیت پر جس میں سجدہ کا ذکر ہوا ہے جب پہونچے سجدہٴ تلاوت انجام دے۔
8۔ تشہد ← → قرآن کے واجب سجدہ کی کیفیت
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français