مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

1۔ نیت ← → نماز کے مسائل میں وارد ہونے کا مقدمہ

نماز کے واجبات

مسئلہ 1123: نماز کے واجبات گیارہ ہیں:

1
۔ نیت

2
۔ قیام (کھڑے ہونا)

3
۔ تکبیرۃ الاحرام (نما ز کی ابتدا میں اللہ اکبر کہنا)

4
۔ قرائت

5
۔ ذ کر

6
۔ رکوع

7
۔ سجود

8
۔ تشہد

9
۔ سلام

10
۔ ترتیب

11
۔ موالات (نماز کےاجزا کا پے در پے ہونا)

واجبات نماز دو حصے رکن اور غیررکن میں تقسیم ہوتے ہیں۔[119]

مسئلہ 1124: نماز کے بعض واجبات رکن ہیں یعنی اگر انسان انہیں جان بوجھ کر ہو یا بھول كر یا غلطی سے بجانہ لائے تو نماز باطل ہو جائے گی اور بعض دوسرے رکن نہیں ہیں یعنی بھولے یا غلطی سے کم ہو جائے تو نماز باطل نہیں ہوگی اور ارکان نماز پانچ ہیں:

ا۔ نیت

2
۔ تکبیرۃ الاحرام

3
۔ قیام متصل بہ رکوع یعنی کھڑے ہونے کی حالت سے رکوع میں جائے اور تکبیرۃ الاحرام کہتے وقت قیام

4
۔ رکوع

5
۔ ایک رکعت کا دو سجدہ ۔

اسی طرح موالات اس معنی میں کہ نماز کے افعال میں اتنا فاصلہ نہ کرے کہ نماز کی شکل اور عنوان ختم ہو جائے، ارکان نماز میں ملحق ہے، اس بنا پر اگر بھول كر نماز کے افعال میں اتنا فاصلہ دے کہ مجموعی طور پر نماز نہ کہی جائے تو نماز باطل ہے۔

نماز کے دو رکن میں ترتیب کی رعایت بھی ارکان نماز سے ملحق ہے اس بنا پر مثلاً اگر نماز گزار نماز کے بعد متوجہ ہو کہ بھول كر نماز کی پہلی رکعت کے دو سجدے کو اسی رکعت کے رکوع سے پہلے انجام دیا ہے تو اس کی نماز باطل ہے بلکہ اگر ابھی پہلی رکعت میں ہو اور متوجہ ہو کہ پہلے دو سجدہ بجالایا ہے اور بعد میں رکوع کیا ہے احتیاط واجب کی بنا پر اس کی نماز باطل ہے اور احتیاط واجب کی بنا پر دوبارہ رکوع کے بعد دو سجدہ بجالانا کافی نہیں ہے۔

مسئلہ1125: اگر نمازگزار کسی رکن کو زیادہ کرے چنانچہ جان بوجھ کر ایسا ہو تو نماز باطل ہے اور اگر غلطی یا بھول كر ہو اور زیادہ رکوع یا ایک رکعت کے دو سجدے میں ہو تو احتیاط لازم کی بنا پر نماز باطل ہے ورنہ باطل نہیں ہے، اس بنا پر تکبیرۃ الاحرام زیادہ ہونے کے اعتبار سے رکن نہیں ہے اور قیام متصل بہ رکوع جو رکن ہے وہ رکوع کے زیادہ ہوئے بغیر ممکن نہیں ہے اور نیت میں زیادتی معنی نہیں رکھتی۔


[119] قابلِ ذکر ہے کہ بعض واجبات جیسے واجب اذکار یا دو سجدوں کے درمیان میں بیٹھتے وقت کی حالت میں بدن کا حرکت نہ کرنا واجبات کے ضمن میں واجب کے طور پر شمار کرکے متن میں لحاظ کیا گیا ہے اور اس تقسیم میں دوسروں سے الگ شمار نہیں کئے گئے ہیں اور ان میں سے ہر ایک کی وضاحت اپنی فصل میں کی جائے گی۔
1۔ نیت ← → نماز کے مسائل میں وارد ہونے کا مقدمہ
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français