فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع
تلاش کریں:
اذان اور اقامت ←
→ مسجد سے متعلق مستحبات اور مکروہات
مساجد اور مشاہد مشرفہ میں کسی کو اپنےسے مخصوص کرنا اور دوسرے امور کا انجام دینا
مسئلہ 1086: ہر مسلمان کے لیے مسجد میں نماز عبادت اور دوسری چیزوں كے لیے استفادہ كرنا جائز ہے مگر وہ کام جو مسجد کے مناسب نہیں ہے، اور تمام مسلمان اس سے استفادہ کرنے میں برابر ہیں، پس اگر کوئی نماز ، عبادت ، قرائت قرآن ، دعا، تدریس ، وعظ وغیرہ جیسے نیک کام کے لیے پہلے اقدام کرے تو کوئی دوسرا مزاحمت کا حق نہیں رکھتا اور اسے وہاں سے باہر نہیں کر سکتا یا اگر کوئی علامت یا نشانی جو جگہ لینے کےلیے اس نے اس مقام پر چھوڑی ہے ، اسے ہٹانہیں سکتا اور اس حکم میں فرق نہیں ہے کہ بعد میں آنے والے شخص کی غرض اس جگہ سے استفادہ کرنے کے لیے ایک ہو یا الگ الگ ہو ، البتہ امکان ہے کہ مزاحمت کے وقت طواف كا عمل غیر طواف پر مسجد الحرام میں طواف کی جگہ مقدم ہو اور نماز دوسرے کاموں اور حلال استفاد ے پر دوسری مسجدوں میں مقدم ہو۔ اس بنا پر احتیاط واجب ہے کہ ایسے مقامات میں پہلے آنے والا شخص بعد میں آنے والے کے لیے اس جگہ کو خالی کر دے۔
مسئلہ 1087: اگر انسان کوئی نشانی نماز كی جگہ کے لیے چھوڑے اور مثال کے طور پر وضو کرنے کے لیے اس جگہ کو چھوڑکر جائے اور اس کے آنے سے پہلے نماز جماعت شروع ہو جائے تو دوسرا شخص اس صورت میں وہاں نماز پڑھ سکتا ہے کہ اُسے اطمینان ہو کہ نشانی رکھنے والا شخص جب تک امام جماعت کی اقتدا ممکن ہے گرچہ بعد کی رکعات میں واپس نہیں آئےگا، اور اس صورت میں اگر نشانی رکھنے والا شخص عصر کی نماز کے لیے آئے تو حق اولیت اس کے لیے ثابت نہیں ہے لیکن اگر انسان کو اطمینان ہے یا احتمال دے رہا ہو کہ نشانی رکھنے والا شخص اقتدا کے لیے پہلی رکعت یا بعد کی رکعتوں میں آئے گا تو اس کا حق باقی ہے۔
مسئلہ 1088: اگر مسجد میں مجلس کے لیے خیمہ (ٹینٹ) لگائیں اور فرش بچھائیں کالے کپڑے لگائیں اور مسجد میں چائے وغیرہ بنانے کے سامان لے جائیں اگر یہ کام مسجد كے لئے نقصان کا باعث نہ ہو اور نماز پڑھنے سے بھی مانع نہ ہو تو حرج نہیں ہے۔
مسئلہ 1089: ایسے کاموں سے جو مسجد کی شان اور منزلت کے خلاف ہے اور عرفاً مسجد کی بے حرمتی کا باعث ہیں پرہیز کیا جائے گرچہ وہ کام بذات خود جائز ہو؛ مثلاً بعض سینما کی فلموں کا دکھانا یا ورزش وغیرہ کی تمرینات (مشقوں) کا انجام دینا اور اسی طرح سے مسجد میں میوزیک کا لگانا جیسا کہ بعض جگہوں پر دیکھاگیا ہے۔