فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع
تلاش کریں:
چوتھا مقام : پانی کا استعمال یا اس کو مہیا کرنا حد سے زیادہ سخت ہو ←
→ پہلا مقام:پانی کا نہ ہونا
تیسرا مقام : پانی کا استعمال مضر ہو
مسئلہ 808: اگر پانی کا استعمال اس کی موت کا سبب ہو یا اس کے استعمال سے اس میں کوئی عیب اور بیماری پیدا ہو جائے یا اس کی بیماری کے طولانی اور شدید ہونے کا سبب بنے یا سختی سے معالجہ ہو تو ضروری ہے کہ تیمم کرے لیکن اگر پانی کے ضرر کو کسی طریقہ سے برطرف کر سکیں مثلاً پانی کو گرم کریں تو ضروری ہے اس کو انجام دے اور وضو کرے اور جن مقامات میں غسل لازم ہے غسل کرے۔
مسئلہ 809: لازم نہیں ہے کہ یقین کرے کہ پانی اس کے لیے مضر ہے بلکہ اگر ضرر کا احتمال دے اور اس کا احتمال دینا لوگوں کی نظر میں (عقلائی طور پر)بجا ہو تو ضروری ہے تیمم کرے۔
مسئلہ 810: اگر ضرر کے احتمال یا یقین کے ساتھ تیمم کرے اور نماز سے پہلےمعلوم ہو جائے کہ پانی اس کے لیے مضر نہیں ہے تو اس کا تیمم باطل ہے اور اگرنماز کے بعد سمجھے تو ضروری ہے وضو یا غسل کے ساتھ نماز کو دوبارہ پڑھے مگر یہ کہ ضرر کے یقین یا احتمال کی صورت میں وضو یا غسل کرنا اور روحی پریشانی کا باعث ہو کہ جس کا تحمل کرنا حد سے زیادہ سخت ہو تویہ مقام تیممکے مقامات میں سے چوتھے مقام میں داخل ہو گا جس کا حکم بعد میں آئے گا۔
مسئلہ 811: اگر کسی کو یقین ہو کہ پانی اس کے لیے ضرر نہیں رکھتا چنانچہ وضو یا غسل کرے اور بعد میں معلوم ہو کہ پانی اس کے لیے مضر تھا تو اس کا وضو اور غسل باطل ہے اور ان واجب نمازوں کو جو اس نے وضو یا غسل کے ساتھ پڑھی ہو ضروری ہے اگر وقت ہو تو دوبارہ پڑھے یا وقت گزر گیا ہو تو اس کی قضا کرے۔