فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع
تلاش کریں:
استحاضہ کی قسم کے تبدیل ہونے کے احکام ←
→ استحاضہ کے احکام
استحاضہ کی قسم معلوم نہ ہونے کے احکام
مسئلہ 614: اگر عورت نہ جانتی ہو کہ استحاضہ کی کون سی قسم ہے تو جس وقت نماز پڑھنا چاہتی ہو احتیاط واجب کی بنا پر لازم ہے ممکنہ صورت میں اپنے بارے میں تحقیق کرے مثلاً روئی کی کچھ مقدار شرم گاہ کے اندر رکھے اور تھوڑا انتظار کرے اور باہر نکالے اور پھر یہ سمجھنے کےبعد کہ یہ استحاضہ کی تین قسموں میں سے کون سی قسم ہے ان اعمال کو جو اس قسم کے لیے بیان ہوئے انجام دے لیکن اگر جانتی ہو کہ جب نماز پڑھے گی اس وقت بھی اس کا استحاضہ تبدیل نہیں ہوگا تو وقت داخل ہونے سے پہلے وہ اپنے بارے میں تحقیق کر سکتی ہے اور یہ حکم اس وقت کے لیے ہے جب عورت احتیاط پر عمل نہ کرنا چاہتی ہو لیکن اگر احتیاط کے مطابق عمل کرنا چاہتی ہو تو لازم نہیں ہے اپنے بارے میں تحقیق کرے مثلاً جس وقت نہ جانتی ہو اس کا استحاضہ قلیلہ ہے یا متوسطہ تو اس طرح احتیاطاً عمل کرے کہ استحاضہٴ قلیلہ کا وظیفہ اور استحاضہٴ متوسطہ کا وظیفہ بھی انجام دے۔
مسئلہ 615: مستحاضہ عورت اپنے بارے میں تحقیق کرنے سے پہلے اگر نماز میں مشغول ہو جائے اگر نماز کے وقت قصد قربت رکھتی ہو اور اپنے وظیفہ پر عمل کیا ہو مثلاً اس کا استحاضہٴ قلیلہ ہو اور استحاضہ قلیلہ کے وظیفے پر عمل کیا ہو تو اس کی نماز صحیح ہے اور اگر قصد قربت نہ رکھتی ہو یا اس کا عمل اس کے وظیفے کے مطابق نہ ہو مثلاً یہ کہ اس کا استحاضہ کثیرہ ہو اور قلیلہ وظیفے پر عمل کرے تو اس کی نماز باطل ہے۔
مسئلہ 616: اگر مستحاضہ عورت اپنے بارے میں تحقیق نہ کر سکتی ہو تو مستحاضہ کے کم از کم وظائف کا انجام دینا اس پر واجب ہے مثلاً اگر نہ جانتی ہو کہ اس کا استحاضہٴ قلیلہ ہے یا متوسطہ تو ضروری ہے استحاضہٴ قلیلہ کے اعمال انجام دے اور اگر نہ جانتی ہو کہ اس کا استحاضہ متوسطہ ہے یا کثیرہ تو ضروری ہے استحاضہٴ متوسطہ کے اعمال کو انجام دے لیکن اگر جانتی ہو کہ پہلی تین قسموں میں سے کون سی قسم تھی تو ضروری ہے اسی قسم کے وظیفے پر عمل کرے مثلاً پہلے متوسطہ تھی اور اب نہیں جانتی کہ قلیلہ ہوئی ہے یا نہیں تو استحاضہٴ متوسطہ کے وظیفے پر عمل کرے۔