فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع
تلاش کریں:
برتن کے علاوہ دوسری چیزوں کاپاک کرنا ←
→ اشیا کے پاک کرنے کی کیفیت اور احکام
برتن کو پاک کرنا
مسئلہ 160:نجس برتن کے اندرونی حصّے کو قلیل پانی سے اور اسی طرح احتیاط واجب کی بنا پر کر اور جاری اور بارش کے پانی سے تین مرتبہ دھونا چاہییے۔
مسئلہ 161: شراب سے نجس شدہ برتن کو ہر پانی (قلیل، کر، جاری یا بارش) سے تین مرتبہ دھویا جائے اور احتیاط مستحب ہے کہ سات مرتبہ دھوئیں۔
مسئلہ 162: جس برتن کو کتے نے چاٹا ہو یا اس سے پانی یا کوئی سیال چیز پی ہو پہلے اس کےاندونی حصّے کو پاک مٹی سے مانجیں پھر اس مٹی کو برطرف کریں اور دو مرتبہ قلیل کر یا جا ری پانی سے دھوئیں اور اسی طرح کسی برتن کی بچی ہوئی چیز کو جس سے کتے نے پانی (یا دوسری سیال چیز) پی ہو کسی دوسرے برتن میں ڈال دیں تو اس برتن کو پاک کرنے کی کیفیت اسی برتن کی طرح ہوگی جس سے کتے نے پانی یا دوسری سیال چیز پی ہو۔ قابلِ ذکر ہے کہ ان مقامات میں سب سے پہلے پاک مٹی سے مانجنا اور اس کے بعد دھونا ہوگا اور اگر اس کے برعکس عمل کرے (یعنی پہلے دھوئے بعد میں مٹی سے مانجے) تو برتن پاک نہیں ہوگا۔
مسئلہ 163: اگر کسی برتن میں کتے کا لعاب گر جائے یا کسی برتن کے اندر کتے کا پسینہ پیشاب اور دوسری نجاستیں لگ جائیں تو احتیاط لازم کی بنا پر اس کو مٹی سے مانجنا چاہییے اور اس کے بعد تین مرتبہ پانی سے دھوئے لیکن برتن کے علاوہ مثلاً انسان کا ہاتھ جس کو کتے نے چاٹا ہو وہ برتن کا حکم نہیں رکھتا اور اس کو مٹی سے مانجنا ضروری نہیں ہے۔
مسئلہ 164: جس برتن میں کتے نے منھ ڈالا ہے اگر اس کا منھ تنگ ہو تو اس میں مٹی ڈال کر تیزی سے ہلائیں تاکہ اس برتن کے تمام اطراف میں مٹی پہونچ جائے اس کے بعد اسی طریقے سے دھوئیں جو ذکر ہوا ہے۔
مسئلہ 165: سوّر کسی برتن کو چاٹ لے یا اس سے سیال چیز پیے یا اس برتن میں جنگلی چوہا مرا ہوتو قلیل ، جاری، کر پانی سے سات مرتبہ دھونا ضروری ہے اور مٹی سے مانجنا ضروری نہیں ہے۔
مسئلہ166: کوزہ یا کوئی دوسرا برتن جو نجس مٹی سے بنا ہے یا اس میں نجس پانی سرایت کر گیا ہے اگر اسے کر یا جاری پانی میں رکھیں تو جہاں تک پانی پہونچے گا پاک ہو جائے گا اور اگر اس کے اندر کے حصہ کو پاک کرنا ہو تو اسے کر یا جاری پانی میں اتنی دیر تک پڑے رہنے دیں کہ پانی تمام جگہ پہونچ جائے اور اگر برتن میں کوئی ایسی رطوبت ہو جو پانی کے اندر پہونچنے میں مانع ہو تو پہلے اس کو خشک کریں اس کے بعد کر یا جاری پانی میں ڈال دیں ۔
مسئلہ 167: نجس برتن کو قلیل پانی سے دو طریقہ سے دھویا جا سکتا ہے:
الف) برتن کو تین مرتبہ پانی سے بھریں اور خالی کریں۔
ب) پانی کو تین مرتبہ ظرف میں ڈالیں اور ہر دفعہ پانی کو یوں گھمائیں کہ تمام نجس جگہ پر پہونچ جائے اور اس کے بعد اسے گرا دیں۔
مسئلہ 168: اگر بڑا برتن مثلاً دیگ اور مٹکا نجس ہو جائے تو تین مرتبہ اس کو پانی سے بھر کر پانی گرانے سے پاک ہو جاتا ہے اور اسی طرح اگر تین مرتبہ اس طرح سے پانی ڈالیں کہ تمام اطراف میں پہونچ جائے اور ہر دفعہ جو تہ میں پانی جمع ہو گیا ہے اسے باہر نکالیں اور احتیاط مستحب ہے کہ دوسری اور تیسری مرتبہ اس برتن کو جس سے پانی کو باہر نکالا ہے دھوئیں۔
مسئلہ 169: تنور،پانی کا حوض اورا س کے مثل چیزیں برتن کا حکم نہیں رکھتیں اس بنا پر ایک مرتبہ دھونے سے پاک ہو جاتی ہیں اور اگر تنور یا پانی کا حوض میں کوئی ایسا سوراخ نہ ہو جہاں سے پانی باہر ہو جائے اور پانی اس کی تہ میں جمع ہو جاتا ہے ، اگر اسے قلیل پانی سے پاک کرنا چاہیں تو اس کو پاک کرنے کے لیے جمع ہوئے پانی کو کپڑے یا اسپنج یا برتن اور اس کے مانند کسی چیز سے باہر نکالیں۔